ضمنی الیکشن 2022

پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد۔
دوسری جماعتوں کا نتائج اور شکست کو قبول کرنا خوش آئند
لیکن جیسے نون لیگ کی لیڈرشپ نے فی الفور نتائج کو تسلیم کیا ہے، اور پی ٹی آئی کو ایک واضح بھاری اکثریت ملی ہے، لگ رہا ہے کہ یہ سب ایک پڑی پلاننگ کا ابتدائی کھیل ہے۔
نمبر 1: میری ناقص رائے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے اپنی کالک مٹانے کے لیے فی الحال نیوٹرل رہنے کا ڈھونگ رچایا ہے، اور پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت کا لولی پاپ دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ اپنی بےعزتی کبھی نہیں بھولے گی، اور اس کا بدلہ وہ جنرل الیکشن میں لے گی۔ فی الوقت غیر جانبدار بنے رہنے کا کارڈ جنرل الیکشن میں استعمال کیا جائے پی ٹی آئی کے خلاف, جہاں مخالف جماعتوں کو اکثریت دی جائے گی۔
نون لیگ اور دیگر جماعتیں اس کھیل کا حصہ ہیں۔
نمبر 2: پی ٹی آئی نے اسٹیبلیشمنٹ کے پاوں پکڑ کر معافی تلافی کر لی ہے۔
نمبر 3: اسٹیبلیشمنٹ واقعی سدھر گئی ہے۔